فیصل مسجد اور لاہور داتا دربار مسجد میں کتنے افراد اعتکاف بیٹھے؟

فیصل مسجد اور لاہور داتا دربار مسجد میں کتنے افراد اعتکاف بیٹھے؟
کیپشن: Aitikaaf
سورس: web desk

ویب ڈیسک:پاکستان بھر میں لاکھوں فرزندان اسلام آج اعتکاف بیٹھے ہے ، اعتکاف کی اہمیت کیا ہے؟ اسلام آباد کی فیصل مسجد  اورشہر لاہور میں کتنی بڑی تعداد لوگ اعتکاف بیٹھے ہے جانتے ہے؟ 

تفصیلات کے مطابق نوعیت سنت الا اعتکاف ، رمضان المبارک کے آخری عشرے کی فضیلت بہت زیادہ ہے اس کو جہنم سے آزادی کا عشرہ کہا جاتا ہے ، حضور نبی اکرم ﷺ رمضان کے آخری عشرہ میں اعتکاف فرماتے تھے اسی سنت پر عمل پیرا ہو کر ملک بھر میں لاکھوں افراد نے آج اعتکاف کی نیت کی ہے ۔

اسلام آباد کی فیصل مسجد میں 600 افراد اعتکاف میں بیٹھے ہیں،مسجد انتظامیہ کی طرف سے رواں سال معتکف کےلیے 5 ہزار روپے فیس کے اعلان کے سبب کم لوگوں نے رجسٹریشن کروائی، فیصل مسجد میں معتکف کےلیے بعد میں 5000 روپے فیس کا فیصلہ واپس لے لیا گیا تھا۔

دوسری جانب شہر لاہور کے علاقہ ٹاون شپ میں منہاج القرآن کے زیر اہتمام11 ہزار افراد اعتکاف بیٹھے ہیں، اسی طرح  جامعہ القادسیہ میں 5ہزار افراد،  داتا دربار مسجد میں 2200 کے قریب سمیت جامعہ نعیمہ ، جامعہ اشرفیہ سمیت بڑی مساجد میں ہزاروں افراد نے اعتکاف کی نیت کی۔

آخری عشرے کی اہم فضیلت لیلتہ القدر کی رات ہے جو ہزاروں مہینوں سے اوّل رات ہے اسی رات قرآن مجید کا بھی نزول ہوا ۔