مریم نواز مجھے قتل کرانے کا کانٹریکٹ دے چکی ہیں: شیر افضل مروت

07:27 PM, 9 Mar, 2024

ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شیر افضل مروت نے نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز پر سنگین الزام لگا دیا۔

شیر افضل مروت نے اپنے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ مریم نواز نے مجھے قتل کرنے کا کانٹریکٹ دیا ہے اور اس ضمن میں رقم کی ادائیگی بھی کر دی گئی ہے۔

پارٹی رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس میں شیر افضل مروت نے کہا کہ ٹیلیفونک گفتگو میں مریم نواز کا نام سامنے آیا ہے، فون ریکارڈنگ موجود ہے ہم تحقیقات کرنے والوں سے شیئر کریں گے۔

 وزیر اعلیٰ مریم نواز پر الزامات لگانے پر وفاقی تحقیقات ادارے (ایف آئی اے) نے پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کو 15 مارچ کو طلب کر رکھا ہے۔ (ن) لیگ نے ان کے خلاف ایف آئی آے میں شکایت درج کروائی تھی۔

وزیر اطلاعات و نشریات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ ایف آئی اے نے شاندانہ گلزار کو طلب کیا ہے، وہ آئیں الزامات کا ثبوت دیں ورنہ قانون کا سامنا کرنےکے لئے تیار ہو جائیں۔

مزیدخبریں