پنجاب میں 5 ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل، 24 اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل عہدوں سےفارغ

پنجاب میں 5 ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل، 24 اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل عہدوں سےفارغ
کیپشن: پنجاب میں 5 ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل، 24 اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل عہدوں سےفارغ

ویب ڈیسک: حکومت پنجاب نے 5 ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اور 24 اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کو عہدوں سے ہٹا دیا۔

تفصیلا ت کے مطابق نوٹیفکیشن کی کاپی سپریم کورٹ اور لاہورہائیکورٹ سمیت دیگر اداروں کو ارسال کردی گئی ہے جبکہ عہدے سے ہٹائے گئے افراد میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب گلزار احمد، ملک سرود ، پرویز اقبال چیمہ، نواز شاہ اور عارف رانجھا شامل ہیں۔

جن اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کو عہدے سے ہٹایا گیا ان میں زنیش افضل، اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل عامر عمر، حفیظ الرحمان، مرزا کامران، آصف بٹ، عمر رشید شامل ہیں۔

عہدوں سے ہٹائے گئے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل میں خرم شہزاد، نعمان سرور، ملک عبد الرزاق، نوید احمد راجا، افتخار ابراہیم، واجد رضوی، مشتاق احمد، محمد سلیم، مہناز ندیم، سجاد اقبال، تحریم اقبال، شیبہ قیصر، عظمت علی خانزادہ اور عرفان عارف شیخ شامل ہیں۔

Watch Live Public News