پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،9 مئی ، 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،9 مئی ، 2021
ملک بھر میں کورونا سے مزید 118 اموات، 3 ہزار 785 نئے کیس رپورٹ، مثبت کیسز کی شرح 9 اعشاریہ دو نو فیصد رہی، مجموعی کیسز 8 لاکھ 58 ہزار 25 تک جاپہنچے، فعال کیسز کی تعداد 81 ہزار 830 ہو گئی، 4 ہزار 903 کی حالت تشویشناک۔خیبر پختون خوا حکومت نے کرونا کے باعث سیاحت پر عائد ہونے والی پابندی میں نرمی کردی، 8سے 16 مئی تک اب صرف مقامی اور ملکی افراد پر پابندی ہوگی، غیرملکی سیاحوں اور بین الاقوامی گروپس کو سیاحتی مقامات پر جانے کی اجازت ہوگی، صوبائی محکمہ سیاحت خیبرپختون خوا نے پابندی سے استشنیٰ کا نوٹی فکیشن جاری کردیاپردیسیوں کی گھروں میں واپسی کےلیے آسانی، پنجاب حکومت کا پبلک ٹرانسپورٹ کو 10مئی شام 6بجے تک اجازت دینے کا فیصلہ، مسافروں کی سہولت کےلیے اقدام سول سیکرٹریٹ میں منعقد اعلی سطح اجلاس میں کیا گیا۔این سی اوسی کا ملک میں تعلیمی ادارے 23 مئی تک بند رکھنے کا فیصلہ، این سی او سی حکام کے مطابق وبا کے پھیلاؤ کے باعث اداروں کی بندش کا فیصلہ کیا گیا، 18 مئی کو فیصلے پر نظرثانی ہوگی، اس سے قبل این سی او سی نے 17 مئی تک تعلیمی ادارے بند رکھنےکا فیصلہ کیا تھا۔بھارت میں کورونا کی ہلاکت خیزی کا سلسلہ جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 4092 اموات، مسلسل چوتھے روز بھی چار لاکھ سے زیادہ نئے مریض رپورٹ، متعدد علاقوں میں لوگ اپنے عزیزوں کے لیے آکسیجن اور وینٹی لیٹر کا انتظام کرنے کی کوشش کرتے نظر آرہے ہیں۔