وزیر اعظم عمران خان اور امام کعبہ کی ملاقات

وزیر اعظم عمران خان اور امام کعبہ کی ملاقات

جدہ ( پبلک نیوز) وزیر اعظم عمران خان سے امام کعبہ الشیخ عبد الرحمن السیدیں کی سربراہی میں امام صاحبان کی ملاقات۔

ملاقات میں امام شیخ صہراب، شیخ سعد شاتری، شیخ صالح حمید شامل تھے۔ وزیراعظم نے امام کعبہ سے پاکستان کی ترقی خوشحالی اور عوام کی بہتری کےلئے دعا کی اپیل کی۔

اعلامیہ کے مطابق امام کعبہ نے اسلامو فوبیا اور بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے وزیر اعظم کے اقدامات کی تعریف کی۔ وزیر اعظم پاکستان کی قیادت کی اہمیت پاکستان علاوہ باہر بھی بہت زیادہ ہے۔ امام کعبہ نے وزیر اعظم کو کامیاب دورہ سعودی عرب پر مبارکباد دی۔ امام کعبہ نے کہا کہ پاکستان اور وزیر اعظم عمران خان کےاقدامات کی کامیابی کے لیے دعا گو ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے کعبہ کے امام صاحبان کو دورہ پاکستان کی دعوت دیدی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستانی عوام میں امام کعبہ کی بہت زیادہ تعزیم اور احترام ہے۔

کعبہ کے امام صاحبان نے وزیر اعظم کے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی۔ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے ،امام کعبہ نے دعوت قبول کرلی۔ ملاقات میں وزیر خارجہ، سیکرٹری خارجہ،نمائندہ خصوصی طاہر اشرفی بھی موجود تھے۔

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔