ویب ڈیسک :پنجاب حکومت نے 'پنجاب چیف منسٹر انٹرنیشنل سکالرشپ پروگرام' کا آغاز کردیا۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب سے تعلق رکھنے والے محنتی اور قابل طلبا کے لئے پنجاب حکومت نے وزیراعلی پنجاب انٹرنیشنل اسکالر شپ پروگرام کا آغاز کردیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ پروگرام کے لئے26 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جس کے تحت دنیا بھر کی معروف یونیورسٹیز سےپنجاب کے طلبا کو ماسٹرز اور پی ایچ ڈی پروگرامز کے لئے وظائف فراہم کئے جائیں گے ۔
یہ پروگرام آئندہ مالی سال میں باضابطہ طور پر شروع ہونے والا ہے، جس کے لیے ابتدائی بجٹ مختص روپے ہے۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اس مقصد کے لیے 5 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔