محکمہ سکول ایجوکیشن کا ٹرانسفر پوسٹنگ کے عمل کو شروع کرنے کا فیصلہ 

محکمہ سکول ایجوکیشن کا ٹرانسفر پوسٹنگ کے عمل کو شروع کرنے کا فیصلہ 

(ویب ڈیسک ) محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے ٹرانسفر پوسٹنگ کے عمل کے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق   محکمہ سکول ایجوکیشن نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق  حکومت کی جانب سے اگلے گریڈ میں ترقی حاصل کرنے والے اساتذہ کی ٹرانسفر پوسٹنگ ہو گی ۔ترقی حاصل کرنے والے اساتذہ 10 مئی تک درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔

جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 11 مئی کو اساتذہ کی درخواستیں کی تصدیق کی جائے گی  جبکہ  13کو ان اساتذہ کے ٹرانسفر آرڈر جاری کیے جائیں گے۔

Watch Live Public News