راہول گاندھی نے جمعرات کی صبح 118 دیگر 'بھارت یاتریوں' اور کئی دیگر سینئر لیڈروں اور کارکنوں کے ساتھ یاترا کا آغاز کیا۔ پارٹی نے راہول سمیت 119 لیڈروں کو 'بھارت یاتری' کے طور پر نامزد کیا ہے. یہ لوگ کل 3,570 کلومیٹر کا فاصلہ طے کریں گے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ سفر شروع کرنے کے وقت راہل گاندھی نے سفید ٹی شرٹ، گہرے نیلے رنگ کی پینٹ پہن رکھی تھی۔ پارٹی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ راہل گاندھی سمیت اس سفر پر نکلنے والے 119 'بھارت یاتریوں' کے لیے سفید لباس کوڈ مقرر کیا گیا ہے۔ بی جے پی کے ٹوئٹ کے ردعمل میںگانگریس کے ٹوئٹر ہینڈلر سے بھی ایک جوابی ٹوئٹ کی گئی جس میں کہا گیا ، ارے... تم ڈرتے ہو؟ بھارت جوڑو یاترا میں بھیڑ جمع دیکھ کر۔ ایشو پر بات کریں... بے روزگاری اور مہنگائی پر بات کریں۔ اگر کپڑوں پر بحث کرنی ہے تو مودی جی کے 10 لاکھ کے سوٹ اور ڈیڑھ لاکھ کے چشمے پر بات کی جائے .अरे... घबरा गए क्या? भारत जोड़ो यात्रा में उमड़े जनसैलाब को देखकर।
— Congress (@INCIndia) September 9, 2022
मुद्दे की बात करो... बेरोजगारी और महंगाई पर बोलो।
बाकी कपड़ों पर चर्चा करनी है तो मोदी जी के 10 लाख के सूट और 1.5 लाख के चश्मे तक बात जाएगी।
बताओ करनी है? @BJP4India https://t.co/tha3pm9RYc
بھارت جوڑو یاترا پر گئے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی مسلسل بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں لیکن جمعہ کو بی جے پی نے کانگریس کے رہنماء کی ٹی شرٹ کی قیمت کو ایشو بنانے کی کوشش کی۔ جب سے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی نے بھارت جوڑو یاترا شروع کی ہے، وہ بی جے پی اور آر ایس ایس پر کیخلاف جارحانہ انداز میں تنقید کر رہے ہیں. دوسری طرف بی جے پی بھی راہول گاندھی کو نشانہ بنانے کا کوئی موقع نہیں چھوڑ رہی ۔ اب بی جے پی کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے ایک تصویر ٹویٹ کرکے دعویٰ کیا گیا ہے کہ راہول گاندھی نے جو ٹی شرٹ پہنی ہے اس کی قیمت 41 ہزار روپے ہے۔ تاہم کانگریس کو بھی بی جے پی کے اس حملے کا جواب دینے میں دیر نہیں لگی. راہول گاندھی کی ٹی شرٹ پہنے تصویر کے ساتھ، بی جے پی نے آفیشل ایک اور تصویر بھی شیئر کی ہے جس میں ٹی شرٹ کے برانڈ کی قیمت بتائی گئی ہے۔ بی جے پی کی طرف سے شیئر کی گئی تصویر کے مطابق ٹی شرٹ کی قیمت 41,257 روپے ہے۔ طنزیہ انداز میں بی جے پی نے کیپشن میں لکھا ہے - بھارت دیکھو!