جیکب آباد میں قبائل کی خونی لڑائی ٗ 8 جاں بحق

جیکب آباد میں قبائل کی خونی لڑائی ٗ 8 جاں بحق
جیکب آباد(پبلک نیوز) دو قبیلوں کی آپسی لڑائی میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد سمیت 8 افراد جاں بحق ٗ مقتولین کی لاشیں تعلقہ اسپتال گڑھی خیرو اور قمبر شہداد کوٹ کے اسپتال منتقلتفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں جلبانی قبیلے کے مسلح افراد کے حملے میں کٹوہر قبیلے کے 6 افراد کی ہلاکت کے بعد کٹوہر قبیلے کے مسلح افراد نے بدلہ لینے کیلئے جلبانی قبیلے کے گائوں پر دھاوبول دیا شدید فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کردیا جس سے جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہوگئیعرصہ دراز سے چلنے والے خونریز تصادم کے باعث آج جلبانی قبیلے کے مسلح افراد نے کٹوہر قبیلے کے گائوں قابل کٹوہر پر دھاوابول دیا ٗ شدید فائرنگ کرکے ایک خاندان کے چھ افراد کو قتل کرکے فائرنگ ہوئے فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق کٹوہر قبیلے کے مسلح افراد نے بدلہ لینے کیلئے تحصیل گڑھی سے ملحقہ ضلع قمبر شہداد کوٹ کے تھانہ سنجر بھٹی کی حدود میں جلبانی قبیلے کے گائوں پر حملہ کرکے دو افراد کو قتل کردیا ٗ تصادم میں دونوں قبائل کے جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔ کٹوہر قبیلے کے جاں بحق ہونے والے افراد میں ایک ہی خانداد کے باپ بیٹا، بہو اور تین بچے شامل ہیں ٗپولیس نے ملزمان کی تلاش شرو ع کردی ہے لیکن تاحال نہ کوئی گرفتاری عمل میں آئی اور نہ ہی کوئی مقدمہ ہوسکا۔پنہوں بھٹی کا وسیع علاقہ نوگو ایریا بنا ہوا ہے اور کھلے عام مسلح افراد اسلحہ سے لیس ہوکر دندناتے پھرتے ہیں پولیس خوف کےباعث ان کے خلاف کاروائی نہیں کرتی۔

Watch Live Public News