گورنر خیبرپختونخوا کامستعفی ہونے کا اعلان

گورنر خیبرپختونخوا کامستعفی ہونے کا اعلان
لاہور (ویب ڈیسک ) گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیاہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ گورنر خیبرپختونخواہ شاہ فرمان کا نے کہا کہ شہباز شریف کے وزیراعظم بنتے ہی گورنر کا عہدہ چھوڑ دوں گا، گورنر شاہ فرمان شہباز شریف کے بطور وزیر اعظم اعتماد کا ووٹ لینے والے دن اپنا استعفی بجھوا دوں گا،شہباز شریف کو وزیراعظم کا پروٹوکول نہیں دے سکتا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے مستعفی ہونے کے بعد اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کے لیے ووٹنگ کی گئی، عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد عمران خان وزارت عظمیٰ کے منصب سے محروم ہو گئے تھے۔ اب قومی اسمبلی میں نئے قائد ایوان کا انتخاب پیر 11 اپریل کو ہوگا، کاغذات نامزدگی آج دوپہر 2 بجے تک اسمبلی سیکریٹریٹ میں‌وصول کیے گئے. واضح رہے کہ عمران خان 3 سال 8 ماہ پاکستان کے وزیر اعظم رہے ہیں، پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔