ویب ڈیسک: بھارت کے لیجنڈری اداکار رجنی کانت کی بیٹی پلے بیک گلوکارہ ایشوریہ نے شادی کے 18 برس بعد اپنے شوہر سے طلاق لے لی۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکار اور فلم پروڈیوسر دھنوش اور ایشوریہ نے باضابطہ طلاق لینے کیلئے عدالت سے رجوع کیا ہے۔
بھارتی میڈیا ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایشوریہ رجنی کانت دو برس سے اپنے شوہر سے الگ رہ رہی تھیں اور دونوں نے باہمی رضامندی سے طلاق کا انتخاب کیا ہے۔دھنوش اور ایشوریہ دو بیٹیوں یاترا اور لنگا کے والدین ہیں اور چنئی فیملی کورٹ میں جلد ان کے کیس کی سماعت شروع ہونے کا امکان ہے۔