عائشہ جہانزیب پر شوہر نے تشدد کیوں کیا؟ معاملہ کھل کر سامنے آگیا

عائشہ جہانزیب پر شوہر نے تشدد کیوں کیا؟ معاملہ کھل کر سامنے آگیا
کیپشن: Ayesha Jahanzeb torture
سورس: web desk

ویب ڈیسک: میزبان اور اداکارہ عائشہ جہانزیب خود پر ہونے والے تشدد کی وجہ سے خبروں میں ان ہیں، انہوں  نے اپنے شوہر حارث علی کیخلاف گھریلو تشدد کی ایف آئی آر درج کرائی تھی جس پر پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا تھا۔

  ٹی وی میزبان و اداکارہ عائشہ جہانزیب کے وکیل کا کہنا ہے کہ ان کی موکلہ کو رقم کی واپسی کے مطالبے پر شوہر نے تشدد کا نشانہ بنایا اور وہ پہلے بھی اہلیہ پر تشدد کرتے رہے ہیں، عائشہ جہانزیب کے وکیل نے کہاان کی موکلہ کی فریاد پر بڑی مشکلوں سے پولیس نے فرسٹ انفارمیشن رپورٹ ( ایف آئی آر) درج کی،جس میں ارادہ قتل کی دفعات بھی شامل کی گئیں، عائشہ جہانزیب پر تشدد کیس میں ان کے شوہر گرفتار ہیں اور پولیس نے ان کا ریمانڈ بھی لے لیا ہے، تاہم تفتیش اور دیگر قانونی کارروائی کے معاملے سست رفتاری کا شکار ہیں۔

  وکیل نے دعویٰ کیا کہ شوہر کے تشدد کے بعد عائشہ جہانزیب پولیس کو مدد کے لئے بلاتی رہیں لیکن پولیس ٹال مٹول سے کام لیتی رہیں، بعد ازاں میڈیا پر معاملہ آنے کے بعد جلد کارروائی ہوئی,  وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے عائشہ جہانزیب پر تشدد کا نوٹس لیے جانے کے باوجود قانونی کارروائی سست روی کا شکار ہے۔

  وکیل نے بتایا کہ عائشہ جہانزیب نے شوہر کو کاروبار کے لئے اچھی خاصی رقم دے رکھی ہے اور انہوں نے والدہ کی وراثت سے ملنے والی رقم بھی شوہر کو دی تھی، رقم کی واپسی کے مطالبے پر شوہر نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور وہ پہلے بھی پیسے واپس مانگنے پر ان پر تشدد کرتے رہے ہیں اور دلیل دیتے ہیں کہ وہ ان کے شوہر ہیں، وہ ان سے رقم واپسی کا مطالبہ کیوں کر رہی ہیں؟

  وکیل نے بتایاکہ عائشہ جہانزیب کو مذکورہ شوہر حارث سے دو بچے بھی ہیں لیکن پیسے واپس مانگنے کے معاملے پر ان کے تعلقات کشیدہ ہیں اور شوہر بار بار ان پر تشدد کرتے ہیں۔

 دوسری جانب  عائشہ اپنے شوہر کی خفیہ شادی کو بھی ان کےدرمیان کشید گی کی ایک وجہ بتایا تھا تاہم اب عائشہ کے شوہر حارث کا ایک تازہ بیان سامنے آیا ہے ، جس میں انہوں نےمیڈیا سے بات کرتے ہوئے اپنا موقف بیان کیا ہے۔

  انہوں نے بتایا کہ ان پر لگائے گئے تمام الزامات جھوٹے ہیں، ان پر ہتھیار رکھنے کا الزام جھوٹا ہے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ عائشہ کے چہرے پر موجود چوٹ کے نشانات جھوٹے ہیں اور واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سے ساری حقیقت سامنے آسکتی ہے۔

  انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ انہیں بچوں کی تحویل صرف عائشہ کے حوالے کرنے کیلئےدباو ڈالاجا رہا ہے۔
 
 

Watch Live Public News