فیصل آباد: زنجیر میں جکڑی خاتون بازیاب

فیصل آباد: زنجیر میں جکڑی خاتون بازیاب

فیصل آباد (پبلک نیوز)‌ سمندری کے گاؤں ننگلی میں دل دہلا دینے والا واقعہ۔  گھر سے زنجیر میں جکڑی شادی شدہ لڑکی کو بازیاب کرا لیا گیا

پولیس کے مطابق شبیلہ کو باپ شوکت اور بھائی احسان نے کمرے میں قید کر رکھا تھا، تھانہ ترکھانی پولیس کے چھاپے پر ملزم باپ بیٹا فرار ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف انسپکٹر اشفاق حسین کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزمان نے شبیلہ کو بند کر کے کمرے کو تالا لگا رکھا تھا . پولیس کو دیئے گئے ابتدائی بیان میں متاثرہ لڑکی کا کہنا تھا کہ باپ اور بھائی نے خاوند ظفر کے پاس جانے سے روکنے کے لئے قید کیا ۔ میرا باپ شوکت مجھے ریوالور دکھا کر ڈراتا تھا، دونوں مجھ پر تشدد بھی کرتے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے انہیں‌ جلد گرفتار کر لیا جائے گا.

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔