’بین الاقوامی میڈیا پر آنے والی دستاویز کی تحقیقات ضروری ہیں‘

’بین الاقوامی میڈیا پر آنے والی دستاویز کی تحقیقات ضروری ہیں‘
اسلام آباد:ابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللّٰہ نے بین الاقوامی میڈیا پر سامنے آنے والی دستاویز سے متعلق کہا ہےکہ اس اطلاع کی تصدیق کے لیے تحقیقات ہونی چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سابق وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ بین الاقوامی میڈیا پر آنے والی دستاویز کی تحقیقات ضروری ہیں،اگرچہ اس کہانی میں کوئی نئی بات نہیں ہے، تاہم معلومات یا ماخذ دستاویز کی صداقت کو قائم کرنے کیلئے تحقیقات ضروری ہیں ۔ ممکنہ طور پر، یہ ایک بہت ہی مذموم، غدار اور فتنہ انگیز عمل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے پاس سائفر کی ایک کاپی موجود تھی، جسے انہوں نے واپس نہیں کیا اور قبول کیا ہے کہ (آن ریکارڈ) انہوں نے سائفر گم کر دی ہے۔ اگر قصوروار ثابت ہو جائے تو خان پر آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ چلایا جائے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔