محکمہ ایکسائز پنجاب کا ٹیکس جمع کروانے والوں کی حوصلہ افزائی کا فیصلہ

محکمہ ایکسائز پنجاب کا ٹیکس جمع کروانے والوں کی حوصلہ افزائی کا فیصلہ
کیپشن: محکمہ ایکسائز پنجاب کا ٹیکس جمع کروانے والوں کی حوصلہ افزائی کا فیصلہ

ویب ڈیسک: (دانش منیر) محکمہ ایکسائز پنجاب پراپرٹی ٹیکس اور موٹر ووہیکل ٹیکس جمع کروانے والوں کی حوصلہ افزائی کرے گا۔ سب سے زیادہ ٹیکس جمع کروانے والوں کو تعریفی اسناد دی جائیں گی۔  

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ پراپرٹی ٹیکس میں سب سے زیاد میاں منشاء اور موٹر وہیکل میں بی ایس ایم ڈویلپرز نے ٹیکس جمع کروایا ہے۔

پبلک نیوز کو ملنے والی تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز پراپرٹی ٹیکس ، موٹر وہیکل ٹیکس جمع کروانے والوں کی حوصلہ افزائی کرے گا۔ محکمہ ایکسائز رواں ماہ خصوصی تقریب میں منعقد کرکے ٹیکس جمع کروانے والوں کی پذیرائی کرے گا۔ پراپرٹی ٹیکس میں سب سے زیادہ میاں منشاء نے 7 کروڑ82 روپے جمع کروائے جبکہ موٹر وہیکل میں سب سے زیادہ بی ایس ایم ڈویلپرز نے ٹیکس جمع کروایا۔  

دستاویز کے مطابق پی ایس ایم ڈویلپرز نے 4 گاڑیوں کی رجسٹریشن کی مد میں 2 کروڑ 50 روپے، پی سی لاہور نے 3 کروڑ 25 لاکھ روپے جمع کروائے۔ اسی طرح پی سی بھوربن نے 2 کروڑ 78 لاکھ، ڈیفنس رایا کلب نے 2 کروڑ 38 لاکھ روپے پراپرٹی ٹیکس کی مد میں جمع کروائے۔ 

سید پرویز حسن نے 1 کروڑ 50 لاکھ روپے، آواری ہوٹل راولپنڈی نے 1 کروڑ 8 لاکھ روپے جمع کروائے اور سرینا ہوٹل فیصل آباد نے 95 لاکھ روپے جمع کروائے۔ ایل ڈی اے پلازہ نے 75 لاکھ روپے پراپرٹی ٹیکس کی مد میں جمع کروائے۔

Watch Live Public News