پراپرٹی کی خرید و فروخت پر بھی ٹیکس عائد کردیا گیا

پراپرٹی کی خرید و فروخت پر بھی ٹیکس عائد کردیا گیا

ویب ڈیسک: ڈویلپرز اور بلڈرزپراپرٹی کی خریداری  پر  ایکسائز ڈیوٹی عائد کردی گئی،انکم ٹیکس ادا کرنے والے پلاٹ اور مکانات خریدنے پر تین فیصد ڈیوٹی عائد کردیا گیا۔

اس حوالے باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق انکم ٹیکس تاخیر سے ادا کرنے والے پلاٹ، مکانات خریدنے پر پانچ فیصد  ڈیوٹی عائد ہوگا،نان فائلر ز کی جانب سے پلاٹ و مکانات خریدنے پر سات فیصد ڈیوٹی عائد کیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق تمام ڈویلپرز  اور بلڈرز خریداری کے وقت یہ ڈیوٹی ادا کرنے کے پابند ہوں گے، ایف بی آر نے پراپرٹی پر ڈیوٹی کی ادائیگی کے لئے مخصوص فارمز بھی جاری کردئیے،تمام ڈویلپرز اور بلڈرز ایف بی آر کے متعلقہ کمشنر کو ماہانہ اسٹیٹمنٹ پیش کریں گے۔

Watch Live Public News