پنجاب میں حکومت بنانے کیلئے ن لیگ کی نمبرگیم پوری نہ ہوسکی

پنجاب میں حکومت بنانے کیلئے ن لیگ کی نمبرگیم پوری نہ ہوسکی
کیپشن: PMLN Govt in Punjab
سورس: Web desk

(ویب ڈیسک) پنجاب میں حکومت بنانے کا معاملہ،مسلم لیگ ن کو نمبر گیم پوری کرنے کے لیے 14 اراکین صوبائی اسمبلی کی تلاش ہے۔

الیکشن کمیشن کے ویپ سائٹ نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن 138 نشیں لے کر سب سے آگے ہے،مسلم لیگ ن کی حاصل کردہ نشتوں کے تناسب سے 30 خواتین جبکہ 4 اقلیتی ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہوں گے،شہباز شریف, مریم نواز, حمزہ شہباز اور علیم خان کی صوبائی نشت پر دستبرداری سے نمبر گیم میں تبدیلی آئے گی۔

پنجاب اسمبلی کی 297 کل جنرل نشتوں میں سے ایک نشت پی پی 26 پر الیکشن ملتوی جبکہ پی پی 28 پر نتائج کا اعلان نہیں کیا گیا۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز دوسری جانب مسلم لیگ(ن) کےصدر شہباز شریف اور سابق صدر آصف زرداری کے درمیان لاہور میں اہم ملاقات ہوئی ہے۔دونوں رہنماؤں کی ملاقات نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی رہائش گاہ پرہوئی،اسحاق ڈار بھی اس موقع پرموجود تھے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان آئندہ حکومت سازی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ،  شہباز شریف نے پارٹی قائد نواز شریف کا پیغام آصف علی زرداری کو پہنچایا،  انہوں نےکہا کہ  پاکستان میں سیاسی اور معاشی استحکام لانے کے لئے دونوں جماعتوں کو مل کرکام کرنا ہو گا ۔

Watch Live Public News