اعتماد کا ووٹ: پی ٹی آئی ارکان کو غیر حاضر رہنے کی صورت میں‌ پارٹی ٹکٹ کی آفرز

اعتماد کا ووٹ: پی ٹی آئی ارکان کو غیر حاضر رہنے کی صورت میں‌ پارٹی ٹکٹ کی آفرز
لاہور: ذرائع کے مطابق بیک ڈور رابطوں میں وزیراعلی کے اعتماد کے ووٹ کے موقع پر ارکان کو ایوان سے غیر حاضر رہنے کے لیے مختلف پیشکش کی جارہی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تخت پنجاب کے حصول کیلئے سابق صدر آصف علی زرداری نے لاہور میں ڈیرے ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سابق صدر آصف علی زرداری کی کل لاہور آمد متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق صدر لاہور میں تخت پنجاب کے حصول کے لیے وفاقی وزراء کی معاونت کریں گے۔ پی ڈی ایم خصوصاً ن لیگ نے پنجاب میں اپنی سیاسی بقاء کی جنگ جیتنے کے لیے آئینی و غیر قانونی ہتھکنڈے اختیار کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ق لیگ اور تحریک انصاف کے ارکان کو توڑنے کے لیے پی ڈی ایم رہنماؤں کے بیک ڈور رابطوں سلسلہ تیز ہوگیا ہے، بیک ڈور رابطوں میں وزیراعلی کے اعتماد کے ووٹ کے موقع پر ارکان کو ایوان سے غیر حاضر رہنے کے لیے مختلف پیشکش کی جار ہی ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ارکان اسمبلی کو غیر حاضر رہنے کی صورت میں آئندہ پارٹی ٹکٹ دینے کی آفرز کی جارہی ہے، پی ڈی ایم کی جانب سے خواتین اور اقلیتی ارکان اسمبلی پر خصوصی فوکس کیا جا رہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔