مہاجرین جموں و کشمیر نے الیکشن کا بائیکاٹ کر دیا

مہاجرین جموں و کشمیر نے الیکشن کا بائیکاٹ کر دیا
سرائے عالمگیر ( پبلک نیوز) مہاجرین جموں کشمیر نے الیکشن کا بائیکاٹ کر دیا۔ مظاہرین نے کہا ہے کہ کسی بھی امیدوار کو ووٹ نہیں دیں گے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ مہاجرین جموں کشمیر کے ووٹ کا استحصال کیا جاتا ہے۔ امیدوار ووٹ لے کر پانچ سال نظر نہیں آتے۔ مہاجرین جموں کشمیر ایل اے 38 جموں5 الیکشن کا بائیکاٹ کرتے ہیں۔ مہاجرین جموں کشمیر کا احتجاجی اکٹھ مقامی علاقہ میں منعقد ہوا۔ مطالبات کی منظوری تک کسی امیدوار کو ووٹ نہیں دئیے جائیں گے۔ جو جماعت بھی اقتدار آتی ہے وہ مہاجرین کے حقوق غصب کرتی ہے۔ جماعتی وابسطگی سے بالا تر ہو کر الیکشن کا بائیکاٹ کرتے ہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔