راولپنڈی: خاتون پر تشدد کی ایک اور ویڈیو وائرل، ملزم گرفتار

راولپنڈی: خاتون پر تشدد کی ایک اور ویڈیو وائرل، ملزم گرفتار
اسلام آباد(ویب ڈیسک) خاتون پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی. پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا. تفصیلات کے مطابق خواتین پر تشدد کے واقعات میں آئے روز اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، ابھی بااثر ملزم عثمان مرزا کے تشدد کی ویڈیو نے میڈیا پر کھلبلی مچا دی تھی کہ ایک اور ویڈیو وائرل ہو گئی ہے. وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ویڈیو میں خاتون کو روتے ہوئے معافیاں مانگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ راولپنڈی پولیس کے مطابق خاتون پرتشدد کرنےوالے ملزم حماد شاہ کو ائرپورٹ پولیس نے ٹریس کرکے گرفتار کرلیا۔ سی پی او محمد احسن یونس نےویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے فیلڈافسران کو فوری کاروائی کےاحکامات دیےتھے۔ خواتین پر جبر و تشدد قطعا برداشت نہیں، راولپنڈی پولیس ایسےملزمان کےخلاف زیرو ٹالیرنس پالیسی پر کارفرماہے۔ واضح رہے کہ رواں ہفتے اسلام آباد میں ملزم عثمان مرزا کی جانب سے ایک جوڑے پر پہلے تشدد کیا گیا، بعد ازاں لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ اس کے بعد ویڈیوز سوشل میڈیا پر ڈال دی گئیں۔ واقعہ پر وزیراعظم کی جانب سے نوٹس لیا گیا تھا . گزشتہ روز ملزمان کو عدالت کے سامنے پیش کیا گیا۔ عدالت نے چار دن کے لیے ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کر دیا۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔