بھارت نے دریائے راوی کے بعد دریائے ستلج میں بھی پانی چھوڑ دیا

بھارت نے دریائے راوی کے بعد دریائے ستلج میں بھی پانی چھوڑ دیا
لاہور: بھارت نے ہریکے کے مقام سے 70614 کیوسک پانی دریائے ستلج میں چھوڑا ہے جس کی وجہ سے آج رات تک پانی ضلع قصور گنڈا سنگھ کے مقام سے پاکستانی حدود میں داخل ہو گا۔ پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر قصور، اوکاڑہ، وہاڑی ، پاکپتن اور وہاڑی کے ڈپٹی کمشنرز کو پیشگی انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی کے مطابق شہری دریاؤں اور نہروں کے قریب جانے سے گریز کریں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی نے کہا ہے کہ دو روز قبل بھارت نے دریائے راوی میں پانی چھوڑا۔ بھارت نے 185,000 کیوسک پانی اُجھ بیراج سے دریائے راوی میں چھوڑا۔ ریکارڈ کے مطابق پچھلے سال بھی ہندوستان نے 173,000 کیوسک چھوڑا تھا۔ بھارت کی طرف دریائے راوی میں پانی چھوڑنے کی وجہ آئندہ 24 ست 48 گھنٹوں دوران 65,000 کیوسک پانی جسڑ کے مقام پر پہنچنے کی امید ہے۔ دریائے راوی کی سیلابی حدود کے مطابق، سیلابی میدانی علاقوں میں کم سیلاب متوقع ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔