صرف5سیکنڈز، ریلوے اسٹیشن بیت الخلاء میں تاخیر مہنگی پڑسکتی ہے

صرف5سیکنڈز، ریلوے اسٹیشن بیت الخلاء میں تاخیر مہنگی پڑسکتی ہے
کیپشن: A delay of just 5 seconds in a railway station toilet can be costly

ویب ڈیسک: (علی زیدی) لاہور ریلوے اسٹیشن پر جدید بیت الخلاء مسافروں کیلئے کھول دیے گئے ہیں۔ تاہم مسافروں کیلئے انہیں استعمال کرنا اتنا آسان نہیں کیونکہ ایک تو ایک مرتبہ استعمال کی فیس 50 روپے مقرر کی گئی ہے اور صرف 5 سیکنڈ کی تاخیر پر یہ رقم دوگنا ہوجائے گی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ریلوے اسٹیشن پر جدید بیت الخلاء کے قواعدوضوابط لاگو کردیے گئے ہیں۔ جسے ایک مرتبہ استعمال کرنے کی فیس 50 روپے مقرر کی گئی ہے۔ یہ فیس مسافر کو پہلے ادا کرنا ہوگی اور اس فیس کے عوض مسافر کو ایک کارڈ دیدیا جائے گا۔ 

مسافروں کو اس بات کا خیال رکھنا ہوگا کہ اگر کارڈ اسکین کرنے کے بعد وہ 5 سیکنڈز کے اندر بیت الخلاء میں داخل نہ ہوئے تو ان کی فیس ختم تصور ہوگی اور انہیں دوبارہ فیس ادا کرنا ہوگی۔ اسی طرح اگر بیت الخلاء میں کارڈ گم گیا تو اس کے اضافی 200 روپے ادا کرنا ہوں گے۔

Watch Live Public News

کونٹینٹ پروڈیوسر