کراچی ( ویب ڈیسک ) روشنیوں کا شہر کہلانے والا کراچی دنیا کے ٹاپ ٹین ناقابل رہائش شہروں میں شامل ، دی اکانومسٹ کے عالمی رہائش کے قابل انڈیکس 2021ءمیں کراچی کا 140 شہروں میں 134 واں نمبرتفصیلات کے مطابق دی اکانومسٹ کی طرف سے سال 2021کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں دنیا کے ناقابل رہائش شہروں کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں افسوسناک طور پر کراچی بھی ٹاپ 10ممالک میں شامل ہے ¾ فہرست مرتب کرتے ہوئے جرائم،تشدد، ہیلتھ کئیر،ثقافت وماحول، تعلیم اور انفراسٹرکچر کے لحاظ سے درجہ بندی کی گئی ۔فہرست کے مطابق خانہ جنگی کے شکار شام کا دارالحکومت دمشق ناقابل رہائش شہروں میں پہلے ، لاگوس دوسرے، پورٹ موریسببے تیسرے اور ڈھاکہ چوتھے نمبر پرہیں ،نیوزی لینڈ کا دارالحکومت آکلینڈ دنیا کا سب سے بہترین شہر قراردیا گیا ہے جبکہ دیگر بہترین شہروں میں اوساکا دوسرے، ایڈلیڈ تیسرے،ویلینگٹن چوتھے ،ٹوکیو پانچویں ،پرتھ چھٹے،زیورخ ساتویں،جنیوا اور ملبورن کا آٹھواں نمبر ہے۔