ویب ڈیسک:سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ انہوں نے ہر چیز کو سیاست کی نظر کر دیا ہے، معیشت کی تباہی انہیں مزید گھڑے میں لے کر جائے گی، عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کو جیلوں میں گھما کر زیادتی کی جا رہی ہے، میں آرمی چیف سے مطالبہ کرتا ہوں کہ عام معافی کا اعلان کر دیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ڈسٹرکٹ کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام وکلاء کو سلام پیش کرتا ہوں جو مجھ غریب کا کیس لڑرہے ہیں،آج افسوس کا دن ہے، یہ ٹیم خواجہ سراؤں کیساتھ کھیلتے تو بھی ہار جاتے،پاکستان میں لوگوں کے جزبات مجروح ہوتے ہیں۔
سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اس ملک میں عدم اعتماد منی لانڈرنگ سے ہوا ہے،منی لانڈرنگ کے پیسوں سے عمران خان کی حکومت کے خلاف عدم اعتماد ہوا،بینظیر شہید بہتر تھی جس نے پہلے مہینے ہی ہمیں 7 سال قید دے دی تھی،یحیٰی خان کا کورٹ مارشل اچھا تھا، جس نے ہمیں ایک سال قید اور 20 کوڑے لگا دیئے تھے،وکلاء ساتھ دے رہے ہیں ورنہ پی ٹی آئی کے ورکرز کے پاس 2000روپے دینے کو نہیں ہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ انہوں نے ہر چیز کو سیاست کی نظر کر دیا ہے،یہ 45 اور 47 کی لڑائی گھڑے میں لے کر جائے گی، معیشت کی تباہی انہیں مزید گھڑے میں لے کر جائے گی، عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کو جیلوں میں گھما کر زیادتی کی جا رہی ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ میں آرمی چیف سے مطالبہ کرتا ہوں کہ عام معافی کا اعلان کر دیا جائے،موجودہ حکومت کی حیثیت گنگو تیلی سے زیادہ نہیں ہے،لوگ کیسز کی شکل میں مر گئے ہیں،سب بے گناہوں کو عام معافی ملنی چاہیے۔