ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر 60 سے 80 روپے فی لیٹر تک پیٹرولیم لیوی بڑھانے پر غور شروع کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر ایک اور لیوی عائد کرنے پر غورکررہی ہے، ساتھ ہی حکومت گیس کمپنیوں کی ضرورت سے زیادہ گیس ٹیرف پر اضافہ بھی کرسکتی ہے، یہ اقدامات گیس سیکٹر میں 2اعشاریہ 9 ٹریلین روپے کے گردشی قرضوں سے نمٹنے کیلئے کیے جاسکتے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے مالی سال 2025 کے بجٹ میں پیٹرولیم ڈویژن سے گردشی قرضوں کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے عملی تجاویز طلب کی ہیں۔
فنانس ڈویژن لیوی کے ذریعے حاصل ہونے والی آمدنی کو بجٹ خسارے کی فنانسنگ میں استعمال کرتا ہے۔ اگر لیوی میں 20 روپے فی لیٹر اضافہ ہوجاتا ہے تو حکومت اس رقم کو بھی اسی مقصد کیلئے استعمال کرسکتی ہے، تاہم حکومت کو خصوصی لیوی عائد کرنے کیلئے پارلیمنٹ سے ایک اور ایکٹ پاس کروانا ہوگا۔