اسلام آباد میں سور اور سانپ بہت ہیں، شبلی فراز

اسلام آباد میں سور اور سانپ بہت ہیں، شبلی فراز
کیپشن: There are many pigs and snakes in Islamabad, Shibli Faraz

ویب ڈیسک: قائد حزب اختلاف شبلی فراز سے سی ڈی اے حکام نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے۔ جس میں پی ٹی آئی رہنما نے حکام کو کسی قسم کی تجاوزات نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اس موقع پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں سور اور سانپ بہت ہیں۔ جنہیں روکنے کیلئے حفاظتی باڑ لگائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قائد حزب اختلاف سینٹر شبلی فراز سے سی ڈی اے حکام نے ملاقات کی ہے۔ جس میں شبلی فراز نے سی ڈی اے حکام کو کسی قسم کی تجاوزات نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی۔ سی ڈی اے حکام یقین دہانی ملنے پر واپس روانہ ہوگئے۔

شبلی فراز کی میڈیا سے گفتگو:

قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ سی ڈی اے کو جب کچھ اور نہیں ملا تو گھر کو غیر قانونی قرار دے رہے ہیں۔ سی ڈی اے حکام سے میری بات ہوگئی ہے۔ انہوں نے میری بات سنی۔ صرف یہی لان ان کو غیر قانونی لگ رہا ہے تو ٹھیک ہے اس کو ختم کر دیتے ہیں۔ 

انہوں نے بتایا کہ سی ڈی اے حکام مشینری سمیت میرے گھر آئے۔ یہ باؤنڈری لائن گھر کو محفوظ کرنے کیلئے بنا رکھی ہے۔ اس علاقے میں سور اور سانپ بہت ہوتے ہیں۔ جنہیں روکنے کیلئے باڑ لگائی ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ میرے گھرکی دیوار اپنی جگہ پر ہے۔ کرپشن کا کیس نہیں ملا تو کچھ اور انہوں نے ڈھونڈنا ہے۔ سی ڈی حکام مطمئن ہوکر واپس چلے گئے۔

Watch Live Public News