لاہور ہائیکورٹ نے وکیل زاہد گورائیہ کی توہین عدالت کی سزا معطل کردی

لاہور ہائیکورٹ نے وکیل زاہد گورائیہ کی توہین عدالت کی سزا معطل کردی

(ویب ڈیسک ) لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے  وکیل زاہد گورائیہ کی توہین عدالت کی سزا معطل کردی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے زاہد گورائیہ کی سزا معطل کردی۔ زاہد گورائیہ کیجانب سے صدر لاہور ہائیکورٹ بار اسد منظور بٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

خیال رہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے زاہد گورائیہ کو 6 ماہ کی سزا سنائی تھی،جس کے بعد   زاہد گورائیہ کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا تھا۔

وکیل زاہد گورائیہ پر توہین عدالت کا الزام تھا۔وکیل نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگی تھی جسے عدالت نے مسترد کردیا تھا۔

Watch Live Public News