فیفا ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ، پاکستانی ٹیم کی تاجکستان روانگی کل متوقع، ذرائع

فیفا ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ، پاکستانی ٹیم کی تاجکستان روانگی کل متوقع، ذرائع

(ویب ڈیسک )  محمد شکیل خان :ذرائع کے مطابق فیفا ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے میچ  کیلئے پاکستانی ٹیم کی تاجکستان روانگی کل متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ   پاکستان فٹبال ٹیم  کی تاجکستان روانگی میں ڈرامائی موڑ،ٹیم ایئرپورٹ سے واپس ہوٹل پہنچ گئی، پاکستان  فٹ بال ٹیم تاجکستان جانے کے لئے ایئرپورٹ پہنچ گئی تھی ،  ٹیم نے چارٹرڈ پرواز سے دو شنبہ روانہ ہونا تھا ۔

تاہم  چارٹرڈ فلائٹ میں تکنیکی خرابی ہونے کی وجہ سےاڑان سے روک دیا گیا ۔چیئرمین این سی ہاورن ملک کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کا اب تک دوشنبہ روانہ نہ ہونا انتہائی تکلیف دہ ہے ،تمام ممکنہ وسائل  کو بروئے کار لارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تاجکستان فٹبال اور فیفا اتھارٹیز کو صورتحال سے مکمل آگاہ کیا جا رہا ہے، حکومتی سطح پر بھی رابطے میں ہیں ۔ وزیراعظم آفس مسئلے کے حل کیلئے سنجیدہ کوششیں کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم کےچند کھلاڑی اور آفیشلز تاجکستان پہنچ چکے ہیں۔

خیال رہے کہ  پاکستان اور تاجکستان کا میچ 11 جون کو شیڈول ہے ،  میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے کھیلا جائے گا۔

Watch Live Public News

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔