اسلام آباد (پبلک نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ صادق سنجرانی کو چیئر مین سینٹ بنانے کیلئے ہر حربہ استعمال کریں گے ٗ اپوزیشن غیر قانونی اور غیر جمہوریت ہتھکنڈوں سے جمہوریت کو نقصان پہنچا رہی ہے۔سوشل میڈیا پر اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ صادق سنجرانی کو چیئر مین سینٹ بنانے کیلئے ہر سیاسی ٗ قانونی اور جمہوری حربہ استعمال کیا جائیگا۔ وزیر اعظم عمرا ن خان نے غیر قانونی اور غیر جمہوری ہتھکنڈوں کیخلاف جنگ کا اعلان کیا ہوا ہے۔ اپوزیشن خرید و فروخت سمیت تمام غیر قا نونی اور غیر اخلاقی ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے اور جمہوریت کو اصل نقصان اس طرح پہنچ رہا ہے۔ یاد رہے کہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخابات میں ایک دن باقی رہ گیا ہے ٗ تحریک انصاف اور اتحادی سرگرم، رابطوں میں تیزی آگئی ٗوزیراعظم عمران خان آج ڈپٹی چیئرمین سے متعلق اتحادیوں سے مشاورت کریں گے۔