مشہور اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس نے اپنے پاکستانی صارفین کو بڑی خوشخبری سنادی۔ پاکستان کا شمار ان ممالک میں کیا گیا ہے جہاں پر مشہور اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس اپنے سب سے سستے سبسکرپشن پیکجز متعارف کروائے گا۔ پاکستانی صارفین کیلئے نیٹ فلکس کے سبسکرپشن چارجز تقریباََ 1 اعشاریہ 6 ڈالرز ہونگے، جبکہ سوئٹزرلینڈ جیسے ملک میں لوگوں کو نیٹ فلیکس کے معیاری پیکیج کیلئے10 اعشاریہ 92ڈالزر کی فیس ادا کرنی ہوگی۔ واضح رہے کہ کچھ عرصے پہلے بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ نیٹ فلکس نے مزید صارفین کو راغب کرنے کے لیے دنیا کے 30 سے زائد ممالک میں اپنی ماہانہ فیس کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیٹ فلکس کی جانب سے ماہانہ سبسکرپشن کی فیس میں کی جانے والی کمی کا اطلاق ایشیاء، یورپ، لاطینی امریکا، افریقا اور مشرقِ وسطیٰ کے کچھ حصّوں میں ہوگا۔وہ ممالک جن میں سبسکرپشن فیس کم کی گئی ہے ان میں ایران ، کینیا ، وینزویلا ،کروشیا، فلپائن، تھائی لینڈ ، انڈونیشیا اور ملائیشیا ہیں ۔