اسموگ، موسمیاتی تبدیلیوں کا کنٹرول،پنجاب حکومت نے13 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی

اسموگ، موسمیاتی تبدیلیوں کا کنٹرول،پنجاب حکومت نے13 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی
کیپشن: Control of Smog, Climate Change, Punjab Govt formed 13 member committee

ویب ڈیسک:(دانش منیر) سموگ اور بڑھتی ماحولیاتی تبدیلیوں کو کنٹرول کرنے کے لیے پنجاب حکومت نے کمر کس لی۔ وزیر اعلی پنجاب کے احکامات پر سموگ اور موسمیاتی تبدیلیوں کو کنٹرول کرنے کے لیے 13 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت ہر ماہ کے پہلے اور تیسرے منگل کو کمیٹی کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس ہوگا۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کمیٹی کی سربراہی کریں گی۔ 

وزیر پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ، وزیر خزانہ، وزیر صنعت و تجارت، وزیر بلدیات کمیٹی کے ممبران میں شامل ہوں گے۔ اس کے علاوہ وزیر آئی ٹی، صحت، مواصلات، ٹرانسپورٹ، زراعت، تعلیم اور انرجی بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔ 

کیبنٹ ڈویژن ٹو نے سموگ کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی سموگ کنٹرول، وجوہات، احتیاطی تدابیر اور کنٹرول سٹریٹیجی پر کام کرے گی۔ مستقل بنیادوں پر سموگ کنٹرول کرنے کے حوالے سے ایکشن پلان پیش کرے گی۔ کمیٹی موسمیاتی تبدیلیاں روکنے کے لیے انفراسٹرکچر ڈیویلپمنٹ پر بھی کام کرے گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی موسمیاتی تبدیلیوں کو روکنے کے لیے انتظامی و قانونی ترامیم کی تجاویز پیش کرے گی۔ کمیٹی سموگ کنٹرول کے لیے مختکف محکموں کو دیے جانے والے ٹاسک کی مانیٹرنگ کرے گی۔ ماحولیاتی تبدیلیوں کو کنٹرول کرنے کے لیے درکار فنڈز کی فراہمی کرے گی۔

سیکرٹریٹ رپورٹر