ایک اور بدبخت کیجانب سے نماز کی بے حرمتی کا افسوسناک واقعہ

ایک اور بدبخت کیجانب سے نماز کی بے حرمتی کا افسوسناک واقعہ
ویب‌ڈیسک: سوشل میڈیا پر گزشتہ چند روز میں دوسری ویڈیو سامنے آ گئی ہے جس میں ایک شخص رقص کے انداز میں نماز پڑھ رہا ہے، سوشل میڈیا صارفین نے اس دوسرے واقعہ -پر بھی رنج و ملال کا اظہار کیا ہے. پنجاب پولیس کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے مذکورہ شخص کی ویڈیو شیئر کی گئی ، جس کے کیپشن میں لکھا، پنجاب پولیس نے اس حوالے سے تمام اضلاع میں اس شخص کو ٹریس کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں ۔ یہ شخص جلد قانون کی گرفت میں ہو گا۔ اگر آپ کے پاس اس حوالے سے معلومات ہیں تو ہمیں فراہم کریں شکریہ۔ یہ پیغام ملک مبشر علی نامی صارف کے ٹوئٹ کے جواب میں لکھا گیا جس نے نماز کی بے حرمتی کرنے والے شخص کی ویڈیو جاری کی .اس ٹوئٹ کے جواب میں سوشل میڈیا صارفین نے غم و غصے کا اظہار کیا. زویا خان نے لکھا کہ چند روز پہلے بھی ایک ایسا ہی واقعہ کی ویڈیو آئی تھی تو اگر اُسے گرفتار کر کے سزا دی جاتی تو شاید اب دوبارہ ایسا نہ ہوتا، قانون نام کی کوئی چیز ہے ہی نہیں اس ملک میں....

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر کچھ روز قبل بھی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک لڑکا ڈانس کرتے ہوئے نماز پڑھ رہا تھا .سوشل میڈیا صارفین نے اس معاملے پر کڑی تنقید کی اور ملزم کی گرفتاری کا مطالبہ کیابعدازاں مذکورہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا اور اس کیخلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا .

وزیراعلیٰ نے بھی نماز کا نعوذ باللہ مذاق اڑانے والے نوجوان کی ویڈیو پر ایکشن لیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ مظفر گڑھ پولیس نے ملزم آصف کو شاہ جمال کو گرفتار کر لیا ہے. وزیراعلیٰ نے کہا کہ ملزم آصف کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی.

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ایسے واقعہ سے ہر مسلمان کی دل آزاری ہوئی ہے- ملزم قانون کے تحت کسی رعایت کا مستحق نہیں - دوسری جانب ایف آئی آر کے مطابق ملزم کے گھر پر چھاپہ مارا گیا تو ملزم گھر میں ہی موجود تھا ،ملزم نے اعتراف کیا کہ دوست کی شادی پر یہ ویڈیو بنی تھی، مجھ سے غلطی ہو گئی ہے، ملزم نے جرم تسلیم کیا، ملزم کے خلاف شعائر اسلام کی توہین کے حوالہ سے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے. واضح رہے کہ اس حوالے سے ملزم کی گرفتاری کے لیے سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بھی چل رہا تھا.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔