پنجاب میں سکول 15 ستمبر تک بند رہیں گے

پنجاب میں سکول 15 ستمبر تک بند رہیں گے
لاہور (ویب ڈیسک) کورونا وائرس کے باعث حکومت پنجاب نے تعلیمی اداروں کی بندش میں توسیع کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے تصدیق کر دی ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے ٹویٹ پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ پنجاب کے اسکولز کی بندش میں توسیع کر دی گئی ہے۔ سکول 12 ستمبر کے بجائے 15 ستمبر تک بند رکھے جائیں گے۔ اپنے ٹویٹ پیغام میں انھوں نے مزید لکھا کہ گھر پہ رہیں اور محفوظ رہیں۔ واضح رہے کہ تین ستمبر کو 12 ستمبر تک اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ تازہ ترین اعلان کے بعد سکول 15 ستمبر تک بند رہیں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔