شہباز گل کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر

شہباز گل کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بغاوت کے مقدمے میں شہباز گل کی درخواست ضمانت 14 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دی ہے۔ گذشتہ روز وزیراعظم کی پیشی کے باعث شہباز گل کیس کی کازلسٹ منسوخ ہو گئی تھی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے نئی کاز لسٹ جاری کی ہے۔ اس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ، پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی ضمانت کی درخواست پر 14 ستمبر کو سماعت کریں گے۔ عدالت عالیہ نے تحریک انصاف کے شہباز گل کی درخواست پر پراسیکوشن کو نوٹس کرکے جواب طلب کر رکھا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔