رمضان المبارک: بزرگ مساجد میں نماز ادا نہیں کر سکیں گے

رمضان المبارک: بزرگ مساجد میں نماز ادا نہیں کر سکیں گے
لاہور ( پبلک نیوز ) پنجاب میں رمضان المبارک کے دوران 60 سال سے زائد عمر کے نمازیوں پر مسجد پر نماز کی ادائیگی پر پابندی لگا دی گئی ہے ٗ 60 سال سے کم عمر نمازی بھی ایس او پیز کی مکمل خلاف ورزی کریں گے۔ رمضان المبارک کے موقع پر حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کئے جانے والے ایس او پیز کے مطابق رمضان المبارک میں اعتکاف پر بیٹھنے کی اجازت کی ہو گی لیکن اس کیلئے 6 فٹ کے فاصلے پر باقاعدہ نشان لگانے ہوں گے۔حکومت پنجاب کی طرف سے ہدایت کی گئی کہ 60 سال سے زائد عمر کے نمازی گھر پر نماز ادا کریں گے اور ایسے افراد پر بھی مسجد میں نماز پڑھنے پر پابندی ہو گی جنہیں کوئی دائمی مرض لاحق ہے ٗ 60 سال سے کم عمر کے نمازیوں کو مسجد میں تین فٹ کا فاصلہ رکھنا پڑے گا۔