فاسٹ باؤلراحسان اللہ کاسرجری کیلئےانگلینڈ جانےسےقبل پیغام جاری

فاسٹ باؤلراحسان اللہ کاسرجری کیلئےانگلینڈ جانےسےقبل پیغام جاری
کیپشن: فاسٹ باؤلراحسان اللہ کاسرجری کیلئےانگلینڈ جانےسےقبل پیغام جاری

ویب ڈیسک: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر سے متعلق ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے دعویٰ کیا کہ پی سی بی کے ڈاکٹروں کی کھلاڑی کی غلط تشخیص کے باعث اس کا کیریئر داو پر لگ گیاہے  تاہم اب انہوں نے ویڈیو پیغام میں کہاہے کہ وہ انگلینڈ علاج کیلئے جارہاہے ۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر احسان اللہ نے عید الفطر کے موقع پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ’ میر ی طرف سے آپ سب کو عید مبارک ، میں سرجری کیلئے انگلینڈ جارہاہوں ، میرے لیئے دعا کریں کہ جلد فٹ ہو جاوں ۔

یاد رہے کہ علی ترین کے الزام کے بعد پی سی بی کے ڈاکٹرز کی جانب سے بھی رد عمل جاری کیا گیا جس میں انہوں نے علی ترین کے دعوے کی نفی کی اور کہا کہ احسان اللہ کی انجری کی غلط تشخیص نہیں کی گئی ۔

Watch Live Public News