انگلینڈ کے فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

انگلینڈ کے فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

(ویب ڈیسک ) انگلینڈ کے   فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔

انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا گیا  پہلا ٹیسٹ میچ فاسٹ بولر جیمز کے ٹیسٹ کیریئر کا آخری میچ تھا۔اس میچ میں انہوں نے میچ کی دونوں اننگز میں 4 وکٹیں حاصل کیں۔

فاسٹ بولر جیمز انڈرسن نے 188 ٹیسٹ میچوں میں ٹیم کی نمائندگی کی اور ٹیسٹ کیرئیر میں 704 وکٹیں حاصل کیں ہیں۔ان کی بہترین  بولنگ 42 رنز کے 7 وکٹیں تھی۔

جیمز اینڈرسن نے ٹیسٹ کرکٹ میں اننگز میں 32 مرتبہ 5 یا اُس سے زائد وکٹیں حاصل کیں جبکہ میچ میں 10 یا اُس سے زائد وکٹوں کا کارنامہ 3 مرتبہ اپنے نام کیا۔

Watch Live Public News