لاہور: ریس کورس میں جمپنگ جھولا گر گیا، 3 بچے زخمی 

09:16 PM, 11 Apr, 2024

notype

(ویب ڈیسک ) ریس کورس میں جھولا گرنے سے تین بچے معمولی زخمی ہوئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق     ریس کورس میں جمپنگ جھولا گر گیا ،   جھولا گرنے سے تین بچے معمولی زخمی ہوئے ہیں۔

جھولا گرنے سے بچوں کے والدین کی چیخ وپکار، والدین بچوں کو جھولے کے نیچے ڈھونڈتے رہے ،   انتظامیہ نے فوری بچوں کو نیچے سے نکالا۔بعد ازاں   انتظامیہ نے جھولا اکٹھا کردیا۔

امدادی ٹیموں نے بچوں کو موقع پر فسٹ ایڈ دی ۔   جھولا پیرا شوٹ کا تھا اس لیے جانی نقصان نہیں ہوا۔

مزیدخبریں