سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے پاکستان کی سیاسی صورتحال کے تناظر میں آئندہ 45 دنوں کو انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو مائنس کرنے والے خود مائنس ہو رہے ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے لکھا کہ عوام کو مائنس کرنے والے خود مائنس ہونے والے ہیں۔ یوم آزادی کو یوم بربادی نہ بنایا جائے۔ 45 دن بہت اہم ہیں۔ شیخ رشید نے لکھا کہ غربت کے ہاتھوں لوگ خود کشیاں کر رہے ہیں۔ ادھر خیبر پختونخوا کے بعد بھتہ خوروں کی کالیں اسلام آباد اور راولپنڈی پہنچ گئی ہیں۔ 12 اگست 3 بجے لال حویلی میں پریس کانفرنس اور 13 اگست کی رات جلسہ کروں گا۔ https://twitter.com/ShkhRasheed/status/1557611919757942785?s=20&t=2zE3UsxoWzZ8ZzWTJPNcmQ شیخ رشید نے کہا کہ وزرا زیادہ اور وزارتیں کم پڑ گئی ہیں۔ 5 درجن سے زیادہ وزرا صرف پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔ عوام کی عدالت ہر صبح سوشل میڈیا پر لگتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 140 ملین باشعور نوجوانوں کی جیب میں فون ہے۔ حکمران اقتدار کا کمبل چھوڑ رہے ہیں، اب کمبل انہیں نہیں چھوڑ رہا۔ حکمران زمینی حقائق سمجھنے سے عاری ہیں۔ https://twitter.com/ShkhRasheed/status/1557611922983452672?s=20&t=2zE3UsxoWzZ8ZzWTJPNcmQ