پاک بحریہ کی سمندر میں کارروائی، 9 بھارتی ماہی گیروں کو ڈوبنے سے بچا لیا

پاک بحریہ کی سمندر میں کارروائی، 9 بھارتی ماہی گیروں کو ڈوبنے سے بچا لیا
اسلام آباد: پاک بحریہ نےکھلے سمندر میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے ڈوبنے والی بھارتی کشتی جمنا ساغر میں سوار 10 میں سے 9 افراد کو ریسکیو کرتے ہوئے زندہ بچالیا جبکہ ایک بھارتی شہری کی لاش بھی نکال لی گئی۔ ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ نے کھلے سمندر میں بھارتی کشتی جمنا ساگر کے ڈوبنے کی اطلاع پر بروقت امدادی کاروائی کی، ڈوبنے والی بھارتی کشتی کے 10 میں سے 9 افراد کو ایک دوسرے بحری جہاز کے ذریعے زندہ بچا لیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے جہاز نے کشتی ڈوبنے کے واقعے میں ہلاک ہونے والے ایک بھارتی شہری کی لاش کو سمندر سے نکالا۔ پاک بحریہ کا سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن سمندر میں انسانی زندگی کے تحفظ کے عزم کا مظہر ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔