گورنر کےپی نے نگران کابینہ کے اراکین کے استعفے منظور کرلیے

گورنر کےپی نے نگران کابینہ کے اراکین کے استعفے منظور کرلیے
پشاور:گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے نگران کابینہ کے اراکین کے استعفے منظور کرلیے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق گورنر نے وزیراعلی کی جانب سے بھجوائی گئی استعفوں کی سمری پر دستخط کردیے ہیں ، گورنر کی منظوری کے بعد نگران کابینہ اپنے عہدوں سے سبکدوش ہوگئی۔ خیال رہے کہ کابینہ اراکین سے استعفے ان کی سیاسی جماعتوں سے وابستگی پر الیکشن کمیشن کے اعتراض کے بعد طلب کیے گئے تھے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روزخیبرپختون خواہ کے نگران وزراء نے استعفے دے دیے تھے. وزیراعلی ہاوس میں وزراء کے لیے ظہرانے کا اہتمام کیا گیا تھا ، نگران وزیر اعلی نے چائے پر بلا کر سب سے استعفی طلب کیے. اس موقع پر نگران وزیر اعلیٰ اعظم خان نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن کا خط آیا ہے کہ کابینہ میں سیاسی ممبران ہیں، کابینہ میں موجود سیاسی لوگوں کو استعفیٰ دینا ہوگا۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔