تیسری شادی، عامر لیاقت کی بیٹی کا ردعمل سامنے آگیا

تیسری شادی، عامر لیاقت کی بیٹی کا ردعمل سامنے آگیا
کراچی: (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی بیٹی نے اپنے والد کی تیسری شادی پر بھرپور ردعمل دیا ہے۔ خیال رہے کہ دعا عامر، عامر لیاقت حسین کی پہلی اولاد ہیں۔ ان کی والدہ کا نام ڈاکٹر بشریٰ اقبال ہے جو عامر لیاقت کی پہلی اہلیہ تھیں، انھیں پی ٹی آئی رہنما نے سیدہ طوبیٰ سے نکاح کرنے سے قبل طلاق دیدی تھی۔ عامر لیاقت کی پہلی اہلیہ ڈاکٹر بشریٰ اقبال سے ان کے 2 بچے ہیں جن میں بیٹی دعا اور بیٹا احمد شامل ہیں۔ دعا عامر نے نے سماجی رابطوں کی وب سائٹ انسٹاگرام پر ایک سٹوری لگاتے ہوئے لوگوں پر واضح کیا کہ برائے مہربانی میری لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ میرے فیملی معاملات سے متعلق مجھے کسی پوسٹ میں ٹیگ نہ کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ انسٹاگرام اکاؤنٹ میرے آرٹ ورک کیلئے ہے۔ اگر آپ اس کا احترام نہیں کرسکتے تو مجھے ان فالو کردیں۔ عامر لیاقت کی صاحبزادی نے مزید لکھا کہ وہ کسی کمنٹ یا سوالوں کے جواب نہیں دیں گی اور نہ ہی کسی کو اپنی پرسنل لائف سے متعلق کوئی وضاحت پیش کرنے کی پابند ہیں۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز عامر لیاقت حسین نے دانیہ شاہ نامی لڑکی سے تیسرا بیاہ رچا لیا ہے۔ اس پرمسرت موقع پر وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ان کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا گیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا مشکور ہوں جنہوں نے فون کر کے شادی پر مبارک باد دی، شکریہ وزیراعظم صاحب! https://twitter.com/AamirLiaquat/status/1491767923257528333?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1491767923257528333%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fpublicnews.com%2F60829%2F ایک اور ٹوئٹ میں عامر لیاقت حسین نے ناقدین کو بھی آڑے ہاتھوں لیا، ان کا کہنا تھا کہ میری تیسری شادی کیا ہوئی، گویاآسٹریلیا کے جنگلات میں آگ لگ گئی، افواہوں ، بدگمانیوں، غیبتوں اور حسد کے شعلے بھڑک رہے ہیں، کچھ پہلی کے بعد دوسری کیسے کریں؟ یہ سوچ کر تڑپ رہے ہیں۔ دوسری جانب نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عامر لیاقت نے کہا کہ انہوں نے شادی کی ہے کبھی حرام رشتے نہیں رکھے، انہوں نے ہمیشہ حلال رشتوں پر یقین رکھا ہے، اللہ نے ایک سے زائد شادیوں کا حکم دیا ہے، ہم بھارت سے ہجرت کرکے ضرور آئے ہیں لیکن بھارتی کلچر کو اپنے اوپر سوار نہ کریں ، بھارت میں ایک شادی پر اکتفا کیا جاتا ہے لیکن اسلام زیادہ شادیوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے، لوگ پہلی بیوی سے ڈر کر دوسری شادی نہیں کرتے، جو بھی دوسری شادی کا خواہش مند ہے وہ اللہ سے ڈرے اور بیوی سے نہ ڈرے۔ https://twitter.com/AamirLiaquat/status/1491717685146759175?s=20&t=jVDS_NM-t4-Tphk50_ce5g انہوں نے کہا کہ ان کے نزدیک چوتھی شادی کی گنجائش بھی موجود ہے۔ ایک سوال کے جواب میں عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ اگر وہ اسمبلی میں دوسری شادی کے حوالے سے بل لائے تو بہت سے لوگ اپنے بل میں چھپ جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ فیملی لاز میں ترامیم کی ضرورت ہے، عائلی قوانین کا پاکستان کے کلچر سے کوئی تعلق نہیں ہے، یہ تو ایوب خان نے اپنی بیٹی کیلئے اس وقت بنائے تھے جب ان کے داماد نے دوسری شادی کی تھی۔ https://twitter.com/AamirLiaquat/status/1491700143330148353?s=20&t=jVDS_NM-t4-Tphk50_ce5g جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ اب جنوبی پنجاب کے داماد ہوگئے ہیں تو کیا جنوبی پنجاب صوبے کیلئے بھی کام کریں گے۔ اس سوال پر عامر لیاقت نے کہا کہ اس شادی سے دو محروم قومیں ایک ہوئی ہیں، یعنی سرائیکی اور مہاجر، دونوں ہی کے صوبے کے بارے میں سوچیں گے، قائد اعظم نے بھی اپنے 14 نکات میں کہا تھا کہ کراچی کو ممبئی سے علیحدہ کیا جائے، کراچی کبھی سندھ کا حصہ تھا ہی نہیں۔