زرمبادلہ کے ذخائر 23 اعشاریہ 720 ارب ڈالر ہو گئے

زرمبادلہ کے ذخائر 23 اعشاریہ 720 ارب ڈالر ہو گئے
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سٹیٹ بینک کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 4 فروری 2022ء کو ختم ہونے والے ہفتہ میں زرمبادلہ کے ذخائر 23 اعشاریہ 720 ارب ڈالر ہو گئے۔ سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 17 اعشاریہ 33 ارب ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 6 اعشاریہ 384 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ سٹیٹ بینک کے مطابق 4 فروری کو آئی ایم ایف کے توسیعی فنڈ سہولت کے تحت 1053 ملین ڈالر موصول ہوئے۔ اسی طرح پاکستان انٹرنیشنل سکوک بانڈز کے اجرا سے ایک ارب ڈالر موصول ہوئے ہیں۔ بیرونی قرضہ اور دیگر ادائیگیوں کے بعد سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 1609 ملین ڈالر کے اضافہ کے بعد 17 اعشاریہ 336 ارب ڈالر ہو گئے۔

Watch Live Public News