گورنر سٹیٹ بینک کی ماہانہ تنخواہ کتنی ہے؟ تفصیل سامنے آگئی

گورنر سٹیٹ بینک کی ماہانہ تنخواہ کتنی ہے؟ تفصیل سامنے آگئی
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان سٹیٹ بینک کے گورنر رضا باقر کی ماہانہ تںخواہ اور دیگر مراعات کی تفصیلات منظر عام پر آ گئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر کے ملنے والی مراعات اور ماہانہ تنخواہ کے بارے میں سوال اٹھایا تھا۔ اس کے بعد یہ تمام تفصیلات فراہم کی گئیں۔ وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری ہونے والی تفصیلات کے مطابق گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر کو ماہانہ پچیس لاکھ روپے بطور تنخواہ دی جاتی ہے، اس کے علاوہ ان کی تنخواہ میں سالانہ دس فیصد اضافہ کرنا بھی طے ہے۔ اس کے علاوہ گورنر سٹیٹ بینک کو اعلیٰ رہائشگاہ یا اس کے برابر کرایہ اور مرمت کرنے کیلئے بھی پیسے ادا کئے جاتے ہیں۔ ان کو ڈرائیور سمیت 2 گاڑیاں فراہم کی گئی ہیں جبکہ ماہانہ چھ سو لیٹر پیٹرول بھی گاڑیوں میں بھروانے کیلئے دیا جاتا ہے۔ وزارت خزانہ کے جانب سے جاری دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر کو اس کے علاوہ جنریٹر، پانی، گیس اور بجلی کے بلوں پر اٹھنے والے اخراجات بھی ادا کئے جاتے ہیں۔ حکومت کی جانب سے ان بچوں کے 75 فیصد تعلیمی اخراجات بھی اٹھائے گئے ہیں۔ ان سب کے علاوہ گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر کو انٹرنیٹ، موبائل فونز اور مفت لینڈ لائن کی سہولت بھی حاصل ہے۔ وزارت خزانہ نے بتایا ہے کہ گورنر سٹیٹ بینک چار ملازمین رکھ سکتے ہیں۔ ان میں سے ملازم کی ماہانہ تنخواہ اٹھارہ ہزار روپے ہے۔ گورنر سٹیٹ بینک کو چوبیس گھنٹے سیکیورٹی گارڈز کی سہولیات دی گئی ہیں۔ اور ان علاج معالجے پر آنے والے خرچ بھی حکومت کے کھاتے میں جاتا ہے۔ گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر کو ہر مہینے صرف 3 دن کی چھٹی ملتی ہے۔ ان کی گریجویٹی ایک مہینے کی سالانہ تنخواہ ہے۔ ان کو ٹرانسفر کے لئے خاندان سمیت ائیر ٹکٹس اور سامان منتقل کرنے کی سہولت بھی فراہم کی جاتی ہے جبکہ ان کو کلب کی ماہانہ چارجز سمیت دیگر سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں۔

Watch Live Public News