(ویب ڈیسک ) خیبر پختونخوا ( کے پی کے ) کی وزارت اعلیٰ کی دوڑ میں شامل اہم شخصیات کے نام سامنے آگئے ہیں ۔
کے پی کی نئی حکومت میں عہدوں کے حصول کے لیے پی ٹی آئی میں لابنگ شروع ہوگئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد قیصر گروپ، جنوبی اضلاع، ہزارہ اور پشاور گروپ سامنے آ گئے، وزارت اعلی کے لئے علی امین گنڈاپور، مشتاق غنی ،اکبر ایوب، عاقب اللہ کے لئے لابنگ کی جا رہی ہے۔
گزشتہ روز صوابی میں ہونے پارٹی رہنماؤں کے اجلاس میں اہم امور پر غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور مقدمات کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں ، عاطف خان کو وزیراعلی بنانے کے لئے ضمنی الیکشن میں ایم پی اے بنانے پر بھی غور کیا گیا۔
ظاہر شاہ کا کہنا ہے کہ وزارت اعلی کے لئے نام کا فیصلہ پارٹی چیئرمین کریں گے، مخصوص نشستوں کے حصول اور پارٹی کی بحالی کے معاملات زیر غور ہیں۔