(ویب ڈیسک) تحریک انصاف نے پارٹی حمایت سے منتخب امیدواروں کو نئی ہدایات جاری کردیں، بیرسٹرگوہر نے کہا کہ آزاد امیدوار ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں، ہم نے خدشے کا اظہار کیا تھا کہ کچھ لوگ وفاداریاں تبدیل کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی سے وفاداری اور احکامات کی پابندی کا حلف نامہ مانگ کیا، تحریک انصاف کی طرف سے اپنی حمایت سے نومنتخب اراکین سے استعفے جمع کرانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے، پارٹی اعلی قیادت کی جانب سے احکامات ہر عملدرآمد کا ٹاسک عمیر نیازی کو دیا گیا ہے۔
دوسری جانب بیرسٹر گوہر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم نے کسی سے حلف نامہ یا استعفیٰ نہیں مانگا، عمیر نیازی ایم ایز کے ساتھ رابطے میں رہیں گے اور میاں محمد اسلم اقبال پنجاب کے ایم پی ایز کے ساتھ ٹچ رہیں گے اسی طرح علی امین کے پی کے کے ایم پی اے کے ساتھ رابطے میں ہوں گے، اور کوئی بات نہیں ہوئی کہ آپ سارے ایم اینز اور ایم پی ایز سے ایڈونس میں استعفے لے لیں۔ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
بیرسٹرگوہر نے کہا آزاد امیدوار دو قسم کے ہوتے ہیں،قادر وسیم سے کوئی رابطہ نہیں ہوا، جس کی سپورٹ سے کوئی منتخب ہوکر آتا ہے یہ اچھی روایت نہیں کہ وہ کسی اور پارٹی میں شامل ہوجائے، اس بار پارلیمان کا ہر وہ راستہ روکیں گے جہاں سے آزاد امیدواروں کی خریدوفروخت ہوگی۔
ہماری بات چیت چل رہی ہے اور ایک ، دو روز میں فیصلہ ہوجائے گا کہ ہم نے کس پارٹی کو جوائن کرنا ہے۔ جماعت اسلامی کو کوئی اپرووچ نہیں کیا گذشتہ روز فیک خبر چلائی گئی تھی۔ہم کسی بھی سیاسی پارٹی کو جوائن کرسکتے ہیں۔