غیرملکی افواج کے انخلاء کے بعد افغانستان میں طالبان کی تیزی سے پیش قدمی جاری، بھارت نے سکیورٹی صورت حال کے پیش نظر قندھار کا قونصل خانہ غیر معینہ مدت کے لیے بند کردیا، بھارتی میڈیا کے مطابق50 بھارتی سفارت کاروں سمیت اسٹاف کے ارکان کو خصوصی طیارے کے ذریعے واپس نئی دلی بلالیا گیا۔ آدھی دہائی سے افغانستان میں جنگ جاری ہے، ایک سلجھا ہوا طالبان جنم پاچکا ہے، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کہتے ہیں طالبان سے مزاکرات کرنا نا صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کی ضرورت ہے، اپوزیشن صرف ٹی وی پر کشمیر کا کیس لڑ رہی ہے، عمران خان پوری دنیا میں کشمیر کا کیس لڑے گا، کشمیر میں تحریک انصاف کی حکومت بننے جارہی ہے، تحریک انصاف قومی جماعت ہے اور پاکستان کی فوج قومی فوج ہے۔ افغانستان کی فیصلہ ساز قوتوں کو متحد کرنے کی کوشش کررہے ہیں، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں افغان صدر اشرف غنی سے رابطے برقرار ہیں، طالبان کی سینئرلیڈرشپ سے رابطہ کررہے ہیں، پڑوسی ملک میں خانہ جنگی نہیں چاہتے، افغانستان کے امن اوراستحکام سے سینٹرل ایشیا تک تجارت ہوسکے گی۔ افغانستان میں بھارتی سرمایہ کاری ڈوبتی نظر آرہی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کہتے ہیں بھارت نے نیک نیتی سے سرمایہ کاری کی ہوتی تو آج اسے مایوسی کی ضرورت نہ ہوتی، افغانستان میں ہمارا کوئی فیورٹ نہیں، بندوق فیصلہ نہیں کرسکتی، افغان مسئلے پر افغانستان کے عوام اپنے مستقبل کا تعین کریں گے۔ آزاد کشمیر میں انتخابات کی گہما گہمی جاری، مریم نواز آج آزاد کشمیر کی تحصیل ہٹیاں بالا میں جلسے سے خطاب کریں گی، ایل اے 32 ہٹیاں بالا وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر کا حلقہ ہے، تیاریاں مکمل، کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری، مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کہتی ہیں کشمیر سے ہمارا رشتہ بہت پرانا ہے۔