لاہور(پبلک نیوز) ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے جہانگیر ترین اور علی ترین کیس میں بینکنگ کورٹ کو آگاہ کیا کہ اس مرحلے پر گرفتاری کی ضرورت نہیں ہے۔
جہانگیر ترین اور انکے وکیل نے میڈیا سے گفتگو کی، جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ دس مہینے کی طویل انکوائری کے بعد خوشی ہے کہ ایف آئی اے کہتا ہے کہ گرفتاری کی ضرورت نہیں۔ جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ لاکھوں دستاویزات دیں ایف آئی اے کو تاہم آج ایف آئی اے کہتا ہے کہ گرفتاری کی ضرورت نہیں۔ میں بتا دوں کہ ان ایف آئی آر کا بجٹ سے کوئی تعلق نہیں۔
جہانگیر ترین کے وکیل سلمان صفدر نے کہا جتنا مواد دیا گیا اس کے بعد ایف آئی اے کو گرفتاری کی ضرورت نہیں رہ جاتی، آج تک کوئی ایک شخص سامنے نہیں آیا جن کی امانت میں خیانت ہوئی ہو۔ یہ سارے معاملات کمپنی کے ہیں۔