850 سی سی تک گاڑیاں سستی کرنے کا اعلان

850 سی سی تک گاڑیاں سستی کرنے کا اعلان

اسلام آباد ( پبلک نیوز) وفاقی حکومت نے عام شہریوں کے لیے گاڑی خریدنے کو آسان بنانے کی غرض سے ' میری گاڑی سکیم' متعارف کروا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں آج وفاقی حکومت می کی جانب سے آئندہ مالی سال کے لیے بجٹ پیش کیا گیا جس میں میری گاڑی سکیم بھی متعارف کرائی گئی۔ اس سکیم کے تحت 850 سی سی تک والی گاڑیوں پر کسٹم اور ریگولیٹری ڈیوٹی عائد نہیں ہو گی۔ پہلے سے بننے والی گاڑیوں سمیت نئے ماڈل پر ایڈوانس کسٹم ڈیوٹی بھی ہٹا دی گئی ہے۔

بجٹ تقریر میں وزیر خزانہ نے واضح کیا کہ ٹیکنالوجی کے دور میں صنعتوں کو مشینری کی درآمد کے لیے بھی ٹیکس چھوٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 850 سی سی تک گاڑیوں پر سیلز ٹیکس 17 فیصد کے بجائے 12.5 فی صد کر دیا گیا ہے۔ حکومت نے مقامی سطح پر تیار کردہ 850 سی سی گاڑیوں پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس لاگو نہیں ہو گا۔

الیکٹرک گاڑیوں، کٹس، سی کے ڈی پر ٹیکس میں چھوٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ الیکٹرک کاروں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لاگو نہیں ہو گی۔

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔