”دنیا بھر کے مسلمانوں کو شب معراج مبارک“

”دنیا بھر کے مسلمانوں کو شب معراج مبارک“

پبلک نیوز: پبلک نیوز: دنیا بھر کے مسلمانوں آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ شب معراج منا رہے ہیں۔ ٹوئٹر پر # معراج_النبی ٹاپ ٹرینڈ بھی چل رہا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شبِ معراج کی مبارک بادوں کے پیغامات ایک دوسرے کو بھیجے جا رہے ہیں۔ پوری میں موجود مسلمان 26 اور 27 رجب کی درمیانی کو نفلی عبادات کا باقاعدگی سے اہتمام کرتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹر سے دنیا بھر میں موجود مسلمانوں کو مبارک باد دی ہے۔ وفاقی وزرائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے بھی مسلمانوں کو شب معراج کی مبارک باد دی ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔